ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرمائی سیشن میں رافیل اور آر بی آئی کی خودمختاری کامسئلہ اٹھایاجائے گا:غلام نبی آزاد

سرمائی سیشن میں رافیل اور آر بی آئی کی خودمختاری کامسئلہ اٹھایاجائے گا:غلام نبی آزاد

Tue, 11 Dec 2018 05:04:52    S.O. News Service

نئی دہلی ،11دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے پیر کو کہا کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں رافیل طیارے سودے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی)کے قیام کا مطالبہ اور ریزرو بینک کی خود مختاری اور جانچ ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال سمیت کئی دیگر مسائل اٹھائے جائیں گے ۔کل جماعتی میٹنگ کے بعد راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر آزاد نے کہا کہ اپوزیشن 58000کروڑ روپے کے رافیل سودے کی تحقیقات کے لئے جے پی سی کی تشکیل کے مطالبے پر دوبارہ زور دے گی۔کانگریس نے رافیل میں بدعنوانی کا الزام لگارہی ہے۔انہوں نے صحافی کو بتایا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا مسئلہ بھی اس اجلاس میں اٹھایا جائے گا۔سینئر کانگریسی لیڈر نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ریزرو بینک میں خودمختاری کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔آر بی آئی اور حکومت کے درمیان مبینہ کشیدگی کے درمیان حزب اختلاف کی جماعتوں نے الزام لگایا کہ این ڈی اے حکومت ملک کے ہر ادارے کی خود مختاری میں دخل دے کر انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔منگل کو پارلیمنٹ کے موسم سرما کا اجلاس شروع کیا جا رہا ہے۔


Share: